جلائو گھیرائو کیس 47

9 مئی جلائو گھیرائو کیس،پی ٹی آئی کے 8کارکنان اشتہاری قرار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی کو جناح ہائوس میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 8کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ سرور روڑ کی پولیس کی درخواست پر مقدمے کی ساعت کی، لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طیب مجید، انعام الحق، احمد، عبداللہ، وسیم، حمزہ، امیر گل اور طلال کو اشتہاری قرار دیا۔اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ملزمان کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 108/23میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں