لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بنوں میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملے میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر دل غمزدہ اور بوجھل ہے،وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو پہلے بھی ختم کیا تھا اور انشاللہ آگے بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،مادر وطن کے لئے ایسے بہادر سپوت پیدا کرنے والی ماں کی عظمت کا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہدا ء کے اہل خانہ کو صبر جمیل اورزخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے۔