سائفر کیس

9مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 24مارچ تک ملتوی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس سمیت نومئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 24مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اسپیشل پراسکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تعینات کیا ہے وہ آج پیش نہیں ہوئے۔عدالتی حکم پراسپیشل پراسکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ عدالت پیش ہوئے۔

جسٹس شہبازرضوی نے پراسکیوٹر جنرل کومخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نومئی کے آٹھ کیسز ہیں آٹھ مختلف سپیشل پراسکیوٹرز تعینات ہیں،یہ ایک تکلیف دہ بات ہے کہ ایک بھی اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کیوکیل نے کہا کہ میں گزشتہ دو ماہ سیان ضمانتوں کا بہت شدت سے انتظار کر رہا تھا.

ہماری درخواست ہے کہ اسپیشل پراسکیوٹرز آج نہیں کل پیش ہو جائیں۔ہماری استدعا ہے کہ اسی ہفتے سپیشل پراسکیوٹرز دلائل کے لیے پیش ہوں،عدالت نے اسپیشل پراسکیوٹرز کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔