انعامی بانڈز 56

750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں 750 روپے کے قومی انعامی بانڈز کے 106 ویں قرعہ اندازی کا انعقاد یکم اپریل کے بجائے 15 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروسز کارپوریشن میں کیا جائے گا750 روپے کے بانڈز میں سرمایہ کاری محفوظ سمجھی جاتی ہے.

کیونکہ یہ کسی بھی وقت نقدی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی بڑے کیش انعام جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہیاس قرعہ اندازی میں ایک فاتح کو پہلے انعام کے طور پر 1,500,000 روپے دیے جائیں گے۔ تین افراد دوسرے انعام کے طور پر 500,000 روپے جیتیں گے، جبکہ 1,696 فاتحین کو تیسرا انعام 9,300 روپے دیا جائے گاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں