انعامی بانڈز

750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 87 ویں قرعہ اندازی 15 جولائی کو حیدر آباد میں منعقد ہوگی

بہاولنگر(ر پورٹنگ آن لائن) 750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 87 ویں قرعہ اندازی 15 جولائی بروز جمعرات حیدر آباد میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے پرائز بانڈ ڈیلرز نے 40 ہزار’ 25 ہزار’ 15 ہزار’ 7500 روپے والے پرائز بانڈ کی بندش کے بعد 100 روپے 200 روپے’ 750 روپے اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے.

750 روپے والے قومی انعامی بانڈز پر 25 روپے 1500 والے بانڈ پر 35 روپے 200 والے بانڈ پر 10 روپے جبکہ 100 والے بانڈ پر 5 روپے زائد وصول کئے جارہے ہیں ان بانڈز کی قرعہ اندازی قریب آتے ہی ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا جاتا ہے۔