انعامی بانڈز

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اکتوبر کوفیصل آباد میں ہو گی

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبربروزمنگل کوفیصل آبادمیں ہو گی جو رواں سال کی32ویں اور مجموعی طور پرسوویں قرعہ اندازی ہے۔

مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے3اور تیسرا انعام9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منگل کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنا¶ کیا جائے گا۔