انعامی بانڈز

750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اکتوبر کو ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی بچت سیونگ اسکیم کے تحت 750روپے مالیت کے پرائز بانڈکی قرعہ اندازی 15اکتوبر کو ہوگی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے3 انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔