اسد عمر

70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ ہوا، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ 70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔