روس 153

66 ہزار مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے، یوکرین کا دعویٰ

کیف (ر پورٹنگ آن لائن)یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں ریزنیکوف کا کہنا تھاکہ 66 ہزار 224 مرد ملک کے دفاع کیلئے بیرونی ممالک سے واطن لوٹے ہیں، یہ تعداد ہمارے لیے 12 بریگیڈیز کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں