انسداد کورونا ویکسین 239

65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں