اسد عمر 213

60 سے 64 سال کے افراد کیلئےکل واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کیلئے بروز اتوار سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوجائیگا۔ اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ 65 سال اور زائد العمر شہریوں کے لیے واک اِن ویکسینشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ وفاقی نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ شہری جو 60 سال یا زائد عمر کے ہیں ویکسینشن سینٹر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کْھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں