شازیہ ماریہ 19

6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، شازیہ مری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، یہ دن ہمیں پاک سرزمین کے دفاع کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان اور قوم نے 6 ستمبر کو اتحاد، عزم اور بہادری کی لازوال مثال قائم کی، جبکہ شہداء وطن کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والوں کی عظمت کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ شہدا، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ یومِ دفاع کا پیغام ہے کہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔ شہداء کے مشن کو آگے بڑھانا اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور مستحکم بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ ملک کی خودمختاری، سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں