وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

560 ارب کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 560 ارب کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، متعلقہ محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےفنڈز کا شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے، سکیموں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔