اسد عمر

50 تا 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کی جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت پاکستان نے 50سے 59سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50سے 59سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔