کامران ٹیسوری 19

50ہزار آئی ٹی طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں،کامران ٹیسوری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ 50ہزار آئی ٹی طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں۔اپنے بیان میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے 50 ہزار طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر نہال ہاشمی سے کہہ دیا ہے، میری ٹیم آ کر آئی ٹی پروگرام جاری کر دے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کراچی ہی میں پھر سے آئی ٹی کلاسز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ملنے تک میں ان بچوں کے ساتھ ہوں۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ میری والدہ انتہائی علیل ہیں، وطن واپس آ کر ان کی خدمت اور تیمار داری میں مصروف رہنے کی وجہ سے پروگرام بحال کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں