اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا 5 جی کی طرف دیکھ رہی ہے، 5 جی کے بعد دنیا تبدیل ہو جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے آج سائنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ہمیں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کرونا وبا سے لڑنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ روز کرونا کی ویکسین کا اعلان بھی ہوگیا ہے، جب پاکستان میں پہلا کرونا کیس آیا تو ہم کرونا کا تمام سامان باہر سے منگوا رہے تھے، لیکن 4 سے 5 ماہ میں ہم تمام اشیا ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوگئے۔
فواد چوہدری نے خواتین کو سائنس کے شعبے کی جانب راغب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں خواتین کو سب سے بہتر ماحول ملتا ہے۔