اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف 5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے2مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ضمانت میں 17مئی تک توسیع کردی۔