ڈونلڈ ٹرمپ 73

5 ملین ڈالر مالیت، ٹرمپ کی تصویر والا گولڈن ریزیڈنسی کارڈ سامنے آگیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے گولڈن کارڈ کے ڈیزائن کا انکشاف کیا ہے جس کے تحت امیر غیر ملکیوں کو 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت کا باعث بننے والا خصوصی ویزا حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ایئر فورس ون پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جہاں ٹرمپ نے اپنی تصویر والا کارڈ دکھایا اور صحافیوں سے مذاق میں کہا: کیا کوئی اسے خریدنا چاہتا ہے؟یہ کارڈ شکل میں کریڈٹ کارڈ سے ملتا جلتا ہے اور اس کے ڈیزائن میں ٹرمپ کا چہرہ ہے۔ اس تصویر کو میڈیا نے گزشتہ انتخابی مہم کے دوران اٹلانٹا میں ان کی گرفتاری کے دوران ان کی مشہور تصویر سے متاثر قرار دیا ہے۔

یہ قدم ٹرمپ کی جانب سے ایک سرمایہ کار ویزا کا آئیڈیا دوبارہ متعارف کرائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسے موجودہ ای بی 5 پروگرام کے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام غیر ملکیوں کو 8 لاکھ ڈالر سے شروع ہونے والی سرمایہ کاری کے بدلے میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم نئے کارڈ میں سرمایہ کاری کی حد کو نمایاں طور پر بڑھایا جا رہا ہے اور ٹرمپ کے مطابق اس میں زیادہ مراعات فراہم کی گئی ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے 60 سے زیادہ ملکوں کو متاثر کرنے والی بڑی کسٹم ڈیوٹی کے انکشاف کے بعد کارڈ کے اعلان نے سٹاک مارکیٹوں میں شدید ہنگامہ آرائی کردی ہے۔ ڈا جونز انڈیکس 2020 کے بعد اپنی بدترین کارکردگی میں 1,700 پوائنٹس گر گیا۔

مارکیٹوں کو ایک دن میں تقریبا 2.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایک طرف امریکہ میں زندہ شخصیات کی تصاویر کو امریکی کرنسی پر لگانے کی اجازت نہیں ہے تو کانگریس میں ٹرمپ کے حلیف 250 ڈالر کے نوٹ پر صدر کا چہرہ لگانے کے لیے قانون سازی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں