لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 40 اراکین پر مشتمل سیاسی کمیٹی کی تحلیل کے بعد اب کم اراکین پر مشتمل ایک نئی کمیٹی بنے گی ،نئی کمیٹی میں ممکنہ طور پر صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔
جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی کو تحلیل کرنے کی تجویز کئی بار کمیٹی اراکین کی جانب سے پیش کی جاچکی تھی،تحلیل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے لیک ہوجاتے تھے۔اس فیصلے کا وقت اہم نہیں کیونکہ یہ معاملہ کافی عرصے سے زیر غور تھا۔اسد قیصر نے بتایا کہ اب صوبائی و مرکزی قیادت اور اتحادیوں پر مشتمل ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔









