پرائز بانڈ 183

40 ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈکی قرعہ اندازی 10 ستمبر کو ہو گی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)قومی بچت پاکستان کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈکی قرعہ اندازی 10 ستمبر کو ہو گی۔اس بانڈ کا پہلا انعام 8 کروڑ کا ایک،دوسرے انعام میں 3 کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 5 لاکھ روپے مالیت کے 660 انعامات ہیں۔علاوہ ازیں 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈکی قرعہ اندازی 16ستمبر کو ہو گی۔

اس قرعہ اندازی کاپہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں