مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)25 ہزار اور40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی10جون کو ہو گی۔25ہزار مالیت والے بانڈز کی قرعدہ اندازی لاہور جبکہ 40ہزار مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی حیدر آباد میں ہو گی۔
علاوہ ازیں 200روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16جون کوکوئٹہ میں ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔








