قرعہ اندازی 170

40ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہو گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)40ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی آج (جمعہ)10دسمبر کو ہو گی ۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 8کروڑ کا ایک،دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے مالیت کے 660انعامات ہیں۔علاوہ ازیں 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15دسمبر کو ہو گی۔

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں