پی ٹی آئی

4 نومبر کو پی ٹی آئی تھرپارکر میں بڑا جلسہ کرے گی،شاہ محمود قریشی خطاب کریںگے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری اسی حوالے سے 4 نومبر کو پی ٹی آئی تھرپارکر میں بڑا جلسہ کرے گی جلسے میں وزیرخارجہ و نائب کپتان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے4 نومبر کو تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔ جلسے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 4 نومبر کو پی ٹی آئی رہنما لجپت بھیل کی دعوت پر مٹھی آرہے ہیں مٹھی میں دیوالی کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے وزیرخارجہ عمرکوٹ میں تین تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہونگے چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ح؛لیم عادل شیخ نے مزید کہا پیپلزپارٹی کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے جارہے ہیں وزیر اعلی سندھ زبان سے سندھ کو پیرس دکھا رہے ہیں وزیر اعلی کو ترقی کی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے وزیراعلی لمبی لمبی چھوڑنے کی بجا تھر کے حالات بیان کریں وزیر اعلی بتائیں کہ آراو پلانٹ کا پیسہ لوٹ کر اپنے چیئرمین اور ایان علی کے اکانٹس میں کس طرح ڈالا گیا وزیر اعلی بتائیں کے تھرپارکر میں آج بھی بچے بھوک سے کیوں مررہے ہیں سندھ حکومت کے نزدیک سندھ کی عوام صرف دل کے عارضے میں مبتلا ہے وزیراعلی یہ بھی بتائیں کے سندھ میں لاشیں رکشوں گدھ گاڑیوں پر لیکر جاتے ہیں وزیر اعلی بتائیں کے NICVD میں نوید قاسم جیسے مافیا بھرتی ہیں مراد علی شاہ غلامی کا چشمہ اتار کر ہمارے ساتھ سندھ کا دورہ کریں اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلوائیں۔ کرپشن سسٹمز چلانے والے سندھ کی ترقی کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں 14 سالوں میں صرف پی پی کے سسٹمز نے صرف کرپشن میں ترقی کی ہے۔