پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ 187

398ڈگریاں و 238میڈلز:پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا 9واں کانووکیشن 9مارچ ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا 9واں اور امیر الدین میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن میں ڈاکٹرز کو مجموعی طور پر398ڈگریاں اور238میڈلز دیے جائیں گے اور یہ کانووکیشن ایوان اقبال میں 9مارچ بروزبدھ منعقدہ ہوگا جس میں ادارے کے طلبا و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے ادارے کے پرنسپل پی جی ایم آئی/اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی زیر صدارت کانووکیشن کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کانووکیشن میں لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے 195اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے کرنے 203ڈاکٹرز اپنی کامیابی کا ثمر حاصل کریں گے اور انہیں اُن کی ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔

اپنی گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس کر کے ڈاکٹر بننا بظاہر ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ طبی میدان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن ان نوجوانوں کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور ڈاکٹر بن کر عملی میدان میں دکھی انسانیت کی خدمت لائق تحسین امر ہے جو اس مشکل ترین مرحلے کی خوشگوارمنزل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کا حصول کسی بھی ڈاکٹر کی تعلیمی زندگی کا خواب ہوتا ہے اور امیر الدین میڈیکل کالج اس لحاظ سے بہترین ادارہ ہے جہاں نوجوان طلبا و طالبات کو میڈیکل کی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس کانووکیشن کو ماضی کی طرح شاندار بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے تاکہ سٹوڈنٹس اور اُن کے والدین کو حقیقی اطمینان حاصل ہو سکے۔ اجلاس میں پی جی ایم آئی اور اے ایم سی کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور پہلے سے طے شدہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں