نیشنل گیمز 34

35ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کا ایونٹ 9 دسمبر سے شروع ہو گا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کا ایونٹ 9 دسمبر سے نیو میدان کے ایم سی کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مردوں کی کیٹگریز میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں سندھ ون، گلگت بلتستان، بلوچستان، پنجاب اور سندھ تھری جبکہ گروپ بی میں سندھ فور، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور سندھ ٹو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سیمی اور فائنل مقابلے 11 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین نے بتایا کہ پیڈل کا کھیل ملکی تاریخ میں نیشنل گیمز میں پہلی بار رکھا گیا اور اس کھیل کو نیشنل گیمز میں شامل کرنے پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین سمیت دیگر عہدیداروں اور شائقینِ کھیل نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک میں پیڈل کے کھیل کو مزید ترقی اور فروغ حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں