نیشنل گیمز 49

35ویں نیشنل گیمز میں پیکل بال کا ایونٹ کے کراچی میں شروع

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)35ویں نیشنل گیمز میں پیکل بال کا ایونٹ کے نمائشی مقابلے کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گئے ہیں۔ ایونٹ کا افتتاح اولیمپین ناصر علی نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے صدر امتیاز احمد شیخ، نائب صدر مس غازیہ، سیکرٹری جنرل فیصل ظفر، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر امہ لیلی، میڈیا کوآرڈینیٹر مراد حسین اور آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالصمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ان مقابلوں میں سندھ بھر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے۔ جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں