خواجہ سلمان رفیق

30 جون تک نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی او پی ڈی عوام کیلئے کھول دیں گے’خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( (رپورٹنگ آن لائن))صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں سی ای او کی تعیناتی، پیڈریاٹرک ایمرجنسی، سلیکشن کمیٹی کا انتخاب اور او پی ڈی کیلئے ریکروٹمنٹ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انشاء اللہ 30 جون 2025 تک نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی او پی ڈی عوام کیلئے کھول دیں گے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے سی ای او اور او پی ڈی کیلئے بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی اجلاس کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی پراجیکٹس کو برق رفتاری سے مکمل کر رہی ہے۔

حکومت پنجاب امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں پیڈریاٹرک ایمرجنسی کا شعبہ بھی مکمل فعال کریں گے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں بہترین سربراہ، پروفیسرز و دیگر عملہ کی بھرتی کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے سربراہ کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت نہیں ہو گی۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کیلئے فی الوقت 2 پروفیسرز آف کارڈیالوجی، 2 پروفیسرز آف سرجری اور 1 پروفیسر آف میڈیسن کی تعیناتی کی جائے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، ڈاکٹر محمد عدنان خان، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر نے شرکت کی۔ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔