سندھ ہائیکورٹ

3 بہنوں سمیت 4لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے 3بہنوں سمیت 4لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

3بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت لاپتہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔عدالت تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں، لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں لیکن ان کے والد عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔جس کے بعد عدالت نے چاروں لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔