کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے

3سالہ پاکستان سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)تین سالہ پاکستان سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گئی،حکومت نے بینکوں کوبانڈز فروخت کر کے 83 ارب تیس کروڑ روپے کا قرض اٹھا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 3سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 335 بیسز پوائنٹس گرکر 12.9 فیصد اور 5 سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 190 بیسز پوائنٹس گر کر13.4 فیصد پر آ گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 2سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 13.98 فیصد رہی،حکومت نے 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈ کیلئے ملنے والی پیشکشوں کو مسترد کر دیا ہے ۔