منظور وسان

28جنوری 2024الیکشن کا دن ہے،منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 28جنوری 2024الیکشن کا دن ہے۔

پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے منظور وسان نے کہاکہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا اور سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا۔منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، سندھ میں پی پی پی کلین سوئپ کرے گی اور دیگر صوبوں میں بھی زیادہ سیٹیں لے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کی پوزیشن اس وقت ڈاؤن ہے۔منظور وسان نے کہا کہ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، نگراں حکومت کے دور میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔