لاہور(رپورٹنگ آن لائن )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کْل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔









