لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 27فروری پاکستان کی دفاعی تاریخ کا قابل فخر دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بہادری و دلیری سے دشمن کے دانت کھٹے کیے،
سرپرائز ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پوری قوم پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔