مشال ملک 196

27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مشال ملک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل، قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے۔

27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فوج نے 70 سال سے کشمیر میں لاشوں کا انبار لگا رکھا ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل اور قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا؟ بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیریوں سے ہار جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں