کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بدترین روایات کا دن ہے۔کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
پاکستان کے قیام کے وقت ہی قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی واضع کردی تھی۔ ایم پی پی اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر چیئرپرسن(فرینڈز آف کشمیر) غزالہ حبیب نے وفد کے ہمراہ ملاقات اور کراچی میں مرکزی اور ٹان کمیٹیوں سے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خطاب میں کہی۔ دبئی میں ٹیکساس یو ایس اے سے آنے والے وفد سے گفتگو میں جہاں غزالہ حبیب نے کشمیر کے حوالے اپنی کتاب بھی انہیں پیش کی۔ کشمیر اشوز پر وفود نے تبادلہ خیال کیا۔
جس میں اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کے صاحب زادے شماس العباد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ غزالہ حبیب نے کہا کہ بھارت خطے کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ میں نے کشمیری عوام کا مقدمہ اپنی کتاب میں پیش کیا ہے۔
انہوں نے میری پہچان پاکستان کے سربراہ کی کاوشوں اور انکی گورنر کی حیثیت سے گڈ گورننس کو بھی سراہا۔ کراچی میں خطاب میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اقوم متحدہ کو اپنی قراردادیں منوانے کے لئے اہم اقدامات کی ضروت ہے۔ کشمیریوں کی شہادتیں رنگ لائیں گی۔ 24کروڑ عوام یوم سیاہ سے اپنے بھرپور جزبات کا اظہار کر رہے ہیں اب انہیں بھارتی جارحیت سے نجات دلانے کے لئے اقوام عالم کردار ادا کرے۔