علیمہ خان 21

26نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان کو 23فروری کو پیش ہونے کا حکم

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے علیمہ خان کو 23فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 23فروری تک ملتوی کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ پہلے تاریخ 23تھی پھر 20ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں۔

عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہان تفتیشی افسران کو بھی طلب کرتے ہوئے حکم دیاکہ آئندہ تاریخ پر آخری دونوں گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔ 26نومبر احتجاج کیس کے دیگر تمام ملزمان کے بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے گئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ 23نومبر احتجاج کیس میں 16گواہان کے بیان جرح مکمل ہوگئے، آخری دو رہ گئے۔ تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہوتے ہی سرکار کیس مکمل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں