16

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے۔

علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلاء علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سیاسی تناؤ،وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں