احتجاج 79

26 نومبر احتجاج کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں بیرسٹرگوہر اوربشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی۔

منگل کواے ٹی سی عدالت نمبر1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔

بشریٰ بی بی، سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ ،رمنا کوہسار اور دیگر میں انیس مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں