اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے کی، عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔
عدالت نے درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف پاپو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔









