راولپنڈی (علیمہ خان)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دور ان پولیس نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کروا دیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کی، اور علیمہ خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔آئندہ سماعت پر ملزمہ علیمہ خان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی۔پراسیکیوشن کی جانب سے چالان میں کہا گیا کہ علیمہ خان مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ ہیں، ان پر کارکنان کو اکسانے، اشتعال دلانے کے الزامات ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 نومبر کو قرار دیا تھا کہ انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو احتجاج غیر قانونی ہوگا، تاہم عدالتی حکم ، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لوگوں کو اکسایا گیا کہ وہ مشتعل ہو کر پرتشدد احتجاج کریں۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کے بعد ملزمہ کو ا?ئندہ سماعت پر طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 29ستمبر تک ملتوی کر دی۔