بینک ٹرانزکشن 208

25ہزار سے زائدانٹربینک ٹرانزکشن پرعائد سرچارج واپس لیا جائے ‘راجہ عدیل

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے بینکوں کو ایک ماہ کے دوران 25ہزار سے زائد رقم کی ڈیجیٹیل منتقلی پر فیس وصول کرنے کی اجازت دینے اور ایک بینک سے دوسرے بینک رقم کی آن لائن ٹرانزکشن پر0.1فیصد ٹیکس پر باعث تشویش ہے ، اس سے کاروباری سرگرمیوں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے تاجروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت بینکوں سے اپنی ہی رقم پر لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہی ہے او ر تاجر و صنعتکار برادری کے بھر پور احتجاج پر اسے ختم کرنے کی بجائے ان پرایک اور ٹیکس عائد کردیا گیا ہے راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ 25ہزار سے زائد انٹرنیٹ بینک ٹرانزکشن پر عائد سرچارج واپس لیا جائے اور بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے وزیر خزانہ کی طرف سے سیکشن(A)203کے ذریعے ان لینڈریونیو آفیسر کو گرفتاری کے اختیار واپس لینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکشن (A)203میں جزوی ترمیم کی بجائے اسے ختم کیا جائے اور اسے انکم ٹیکس آرڈیننیس کا حصہ نہ بنایا جائے اور تاجروں کو ریلیف دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں