وزیراطلاعات 319

25جولائی 2018ء کو عوام نے نئی سوچ کی بنیاد رکھی ،فردوہ ، مراعات یافتہ اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی ،وزیراطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی،فردوہ ، مراعات یافتہ اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی۔ انہوںنے کہاکہ ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ فرسودہ نظام کے خالق ملکی اداروں اور معیشت کو کھوکھلا کر کے ذاتی مفادات حاصل کرتے رہے ۔

انہوںنے کہاکہ اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا،وزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وبا ء سے نا صرف نبرد آزما ہوئے بلکہ معیشت ،صحت دونوں کواہمیت دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں، سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کیلئے اقدامات کیے گئے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں