کورونا وائرس

24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6,396نئے کیسز رپورٹ

نئی دہلی(ر پورٹنگ آن لائن)بھارتی وزارت صحت نے بتایاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس سے متاثرہ 6ہزار 396نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 42,951,556تک پہنچ گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 201نئی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 514,589ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے 42,367,070صحتیاب ہوئے ہیں اور 69,897کیسز تاحال فعال ہیں۔ وزارت نے بتایا ہے کہ یہ مسلسل39واں دن ہے جب ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔