کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ249میں متفقہ امیدوار آئے گا اور پی ڈی ایم کا امیدوار جیتے گا، پی ڈی ایم میں کوئی پھوٹ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا موقف ہے نااہل حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹائیں،استعفیٰ دیکر لانگ مارچ کرنے کی بات کہیں نہیں ہوئی،نوازشریف قابل احترام ہیں ان کی طبیعت خراب ہے۔جمعہ کوکراچی میں محکمہ اطلاعات کے افسران کیلئے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تربیتی پروگرام کے بعد محکمہ اطلاعات میں آئی۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی تجاویز پر پی ڈی ایم نے کامیابیاں حاصل کیں۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ نا اہل حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹائیں۔ وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم کے خلاف اصل عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔ناصرحسین شاہ نے کہا استعفی دیکر لانگ مارچ کیا جائے گا یہ بات کہی نہیں ہوئی۔
سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی جیتے لیکن پرزائیدنگ افسر نے غیرقانونی طور پر ووٹ مسترد کئے۔ پرامید ہیں عدالت سے فیصلہ آئے گا اور یوسف رضا گیلانی سیٹ سنبھالیں گے۔249میں متفقہ امیدوار آئے گا اور پی ڈی ایم کا امیدوار جیتے گا۔ وزیراعظم قرضے نہ لینے کی بات کرتے تھے،لیکن اس پر یوٹرن لے لیا گیا۔