لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، آنے والے 24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے، اب ایم ایل ون بنے گی۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔