حافظ نعیم الرحمن 46

23 مارچ ملت اسلامیہ پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، حافظ نعیم

‎لاہور (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 23 مارچ ملت اسلامیہ پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے 23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان پر پیغام دیتے ہوئے کہا 23 مارچ 1940 کی قرارداد میں اسلامی جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ پر رکھی گئی، پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہی قرارداد پاکستان کی اصل روح ہے، الحمد اللہ آج کا پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاغوتی قوتیں پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں