اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.4377ارب ڈالر رہا ،چین 432.7 ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست رہا۔
بینک کے اعداد و شمار کے مطا بق مالی سال 23-2022 میں ملک میں 1.4377 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی اس میں چین کا حصہ 30.09 فیصد(432.7 ملین ڈالر) رہا جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
23-2022 میں چین سے کل 475.3 ملین ڈالر آ ئے، اخراج 43.1 ملین ڈالر اورخالص ایف ڈی آئی 432.7 ملین ڈالر رہی ۔جون 2023 میں پاکستان کو ہانگ کانگ سیبھی 5.8 ملین ڈالر موصول ہوئے جس سے مالی سال 23 میں ہانگ کانگ سے کل ایف ڈی آئی 96.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
مالی سال 23-2022 میں پاکستان کو جاپان سے 182 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 172.3 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 135 ملین ڈالر، امریکا سے 118.4 ملین ڈالر، نیدرلینڈ سے 71.5 ملین ڈالر، فرانس سے 63.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 62 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 39.8 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 28 ملین ڈالر ، کویت سے 24.3 ملین ڈالر، ملائیشیا سے 23.2 ملین ڈالر، کے ایس اے سے 20.2 ملین ڈالر اور لبنان اور ترکی سے 17.6 ملین ڈالر وصول ہوئے۔