اقوام متحدہ 143

23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہاہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا میں 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے بتایاکہ ایتھوپیا کے تباہ کن حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجیریا اس صورت حال سے شدید متاثرہ ہو سکتے ہیں۔

ہنگر ہاٹ اسپاٹ سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ علاقے پہلے ہی خوراک کی قلت کا شکار ہیں تاہم اگست سے نومبر تک کے عرصے میں یہ صورت حال بدتر ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالی کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14000 افراد خوراک کی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں