تاج محل

21ستمبر سے تاج محل اور آگرہ فورٹ کھولنے کا اعلان

نئی دہلی (ر پورٹنگ آن لائن)بھارت نے تاج محل اور آگرہ فورٹ 21ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیاکے

مطابق تاج محل،آگرہ فورٹ سخت حفاظتی اقدامات کیساتھ کھولیجائیں گے۔تاج محل میں دومرحلوں میں ایک دن میں 5ہزار

سیاحوں کوداخلے کی اجازت ہوگی جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔تاج محل،آگرہ فورٹ وزٹ

کیلئے ٹکٹ آن لائن فروخت ہونگے۔سیاحوں کیلئے کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا،تاج محل،آگرہ فورٹ کوروناوائرس

کے سبب 6ماہ سے سیاحوں کیلئے بندہیں۔