کینسر 40

2032 تک کینسر کے مریضوں کی تعداد 2کروڑ 50لاکھ تک ہو سکتی ہے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا جس کے تحت سیمینارز اورآگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، اس کے علاوہ مرض سے بچائو، جلد تشخیص اور علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے.

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، خدشہ ہے کہ 2032ء تک کینسر کے مریضوں کی تعداد 2کروڑ 50لاکھ تک ہو سکتی ہے، ہر سال تقریباً 80لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہوچکی ہے جہاں ہر سال تقریباً 3لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں