ناصر شاہ

2029 میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو ہوں گے: ناصر شاہ

حیدرآباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029 میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔ناصر شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے ہیں، کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی فری ہوم سولر سسٹم دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی۔انہوںنے کہا کہ 21 لاکھ گھر دسمبر 2025 تک مکمل کر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2018 اور 2024 میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں۔